آسیہ بی بی پاکستان سے رہائی کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں، وکیل سیف الملوک

سیکیورٹی وجوہات پر آسیہ بی بی کے پاکستان سے روانگی کے مقام اور وقت کا نہیں بتاسکتا،جرمن ریڈیو سے گفتگو

ہفتہ 2 فروری 2019 13:09

آسیہ بی بی پاکستان سے رہائی کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں، وکیل سیف الملوک
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے کہا ہے کہ توہین مذہب کے الزامات سے بری شدہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کینیڈا میں اپنی بیٹیوں کے پاس پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے وکیل نے بتایاکہ آٹھ سال تک جیل میں رہنے والی آسیہ بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ کینیڈا پہنچی ہیں ،ہ اس وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔سیف الملوک کا مزید کہنا تھا کہ وہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر آسیہ بی بی کے پاکستان سے روانگی کے مقام اور وقت کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتے۔ قبل ازیں یہ کہا گیا تھا کہ آسیہ بی بی کسی عام مسافر پرواز کے ذریعے بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔