Live Updates

نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،فردوس عاشق اعوان

کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی،مقبوضہ کشمیر سے ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونیوالی ہے، بھارت کو کشمیریوں کے ناحق بہائے گئے خون کا حساب دیناہوگا، رہنماء پی ٹی آئی

پیر 4 فروری 2019 20:51

نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی،مقبوضہ کشمیر سے ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونیوالی ہے، بھارت کو کشمیریوں کے ناحق بہائے گئے خون کا حساب دیناہوگا۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام پر جتنے مظالم ہندوستان میں ڈھائے گئے ہیں اور جتنا ناحق خون کشمیرکی وادی میں بہایا گیا ہے اس کا حساب ہندوستان کو دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے ظلم کی سیاہ رات عنقریب ختم ہونیوالی ہے جس سے بانی پاکستان کے پاکستان کی تکمیل عمل میں آئیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارت نے گزشتہ 72 سال سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا رشتہ کلمہ کا رشتہ ہے جو تمام رشتوں سے مضبوط رشتہ ہے اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کے حقوق کی بالادستی اور آزادی کیلئے موثرآواز بلند کرکے کشمیر کی یقینی آزادی عمل میں لائیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات