ڈیل کے نتیجے میں نواز شریف علاج کے نام پر باہر جا سکیں گے

غریدہ فاروقی کے ٹوئیٹ کے بعد ڈیل کے حوالے سے بحث چھڑ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 فروری 2019 23:22

ڈیل کے نتیجے میں نواز شریف علاج کے نام پر باہر جا سکیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 فروری 2019ء) : ڈیل کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر بھیجا جا سکتا ہے اور انکو باہر جانے کے لیے برون ملک علاج کو جواز بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے لیے بڑی شدت اور اہتمام کے ساتھ این آر او کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اانہوں نے بتایا کہ جنرل (ر) قیوم کے ذریعے یہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

انکا کہنا وہ آجکل راہداریوں میں پائے جارہے ہیں اورمرکزی سطح پر بات چیت جاری ہے اور اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے وہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار بھی خفیہ انداز میں متحرک ہو چکے ہیں اور انکی جانب سے پارٹی قیادت کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ بات بھی ہمیں نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ جب بھی شریف خاندان پر برا وقت پڑا ہے تو چوہدری نثار کی جانب سے انکی ریلیف کی کوششیں کی گئی ہیں تاہم اب موجودہ صورتحال میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے تاہم یہ بات حتمی ہے کہ این آر او کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ معروف اینکر غریدہ فاروقی نے ایک مبہم ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے شریف خاندان کے لیے چل رہی ڈیل کے فائنل یہونے کا اشارہ دیا ہے۔انکا یہ دعویٰ کس حد تک درست ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
تاہم ان کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے مطیع اللہ جان نے بھی ٹوئیٹ کیا ہے جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کو جواز بنا کر ان کو ملک سے روانہ کیا جا سکتا ہے۔