اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی ممبر قومی اسمبلی نور الحسن تنویر اقامہ کیس نااہلی پر جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن‘ سیکرٹری قومی اسمبلی اور نور الحسن تنویر کو نوٹس جاری ‘ فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم

جمعہ 8 فروری 2019 22:22

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی ممبر قومی اسمبلی نور الحسن تنویر اقامہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی ممبر قومی اسمبلی نور الحسن تنویر اقامہ کیس نااہلی پر جواب طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن‘ سیکرٹری قومی اسمبلی اور نور الحسن تنویر کو نوٹس جاری ‘ فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم‘ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ن لیگی ممبر قومی اسمبلی نور الحسن تنویر کے اقامہ رکھنے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اعجاز الحق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مد مقابل امیدوار نور الحسن تنویر کے پاس اقامہ ہے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی فارم میں ظاہر نہیں کیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے اقامہ کی مدت ختم نہیں ہوئی تھی۔ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت ممبر قومی اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ نور الہسن تنویر ایف اے 169 بہاولنگر سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔