زلمی پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، مصباح الحق

جمعہ 8 فروری 2019 23:37

زلمی پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، مصباح الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کھلاڑی مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کے ہر سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھاتی نظر آئی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا تھا پشاور زلمی کی پرفارمنس ہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے 2 مرتبہ پی ایس ایل فائنل جگہ میں جبکہ بنائی جس میں سے ایک میں کامیابی بھی ملی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی ہمیشہ ہی محنت کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آتی ہے۔پروگرام کی میزبان کی جانب سے مصباح سے سوال کیا گیا کہ ان کے لیے اس مرتبہ کونسی ٹیم ان کے لیے سب سے خطرناک ہوگی تو سابق کپتان نے پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے برابر قرار دیا۔مصباح نے کہا کہ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں تمام ٹیموں کے خلاف ہی کھیلنے میں مزا آتا ہے اور تمام ہی ٹیمیں خطرناک ہیں۔