سیکرٹری واپڈا کے حکم پر سیبکو اے سی دادو کی پڈعیدن میں کھلی کچھری،500صارفین کو 15 لاکھ روپے کے بل درست کر کے دیئے ،3 لاکھ کی ریکوری

سیبکو دادو ریجن میں نادھندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے مختلف شہروں سے 8 ٹرانسفارمر اتارے گئے

اتوار 10 فروری 2019 20:30

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) سیکریٹری واپڈا کے حکم پر سیبکو اے سی دادو کی پڈعیدن میں کھلی کچھری ،500صارفین کو 15 لاکھ روپے کے بل درست کر کے دیئے ،3 لاکھ کی ریکوری، سیبکو دادو ریجن میں نادھندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے مختلف شہروں سے 8 ٹرانسفارمر اتارے گئے،7 افراد پر مقدمات درج سینکڑوں ناجائز کنکشن منقطع کیے گئے ہیں نادھندگان سے 15 لاکھ روپے ریکوری کی ،اے سی عبدالغفار ماکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے سکریٹری واپڈا کے حکم پر سیبکو اے سی دادو عبدالغفار ماکا نے پڈعیدن میں سیبکو صارفین کے لئے کھلی کچھری کا انعقاد کیا جس میں سیبکو صارفین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی لوگوں نے زائد بلنگ اور اور لوڈشیڈنگ کی شکایات کے انبار لگا دیئے اس موقع پر سیبکو اے سی دادو عبدالغفار ماکا نے کہاکہ صارفین کی زائد بلنگ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 500 سے زائد صارفین کو بل درست کرکے دیئے گئے ہیں 15 لاکھ روپے کے بل درست کر کے دیئے گئے ہیں بقایا جات کی مد میں صارفین نے بہت تعاون کیا ہے تین لاکھ روپے کی رقم جمع کرائی گئی ہے مزید دو لاکھ روپے کی رقم ایک ہفتہ کے اندر ادا کی جائے گی پڈعیدن کے لوگوں بہت تعاون کرنے والے ہیں ہم نے پڈعیدن کے صارفین کو 15 لاکھ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے انہوں نیکہا کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حال کئے جائے گے عوام کا اعتماد سیبکو پر بحال ہوا ہے سیبکو دادو ریجن کے مختلف علاقوں میں نادھندگان بجلی چوروں اور واجبات کی وصولی کے لئے آپریشن جاری ہیں مورو کچے کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں اور تین افراد پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں دادو کے علاقے سیتا روڈ پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں چار ٹرانسفارمر اتارے گئے اور چار افراد پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں بھریاسٹی میں سو سے زائد ناجائز کنکشن منقطع کیے گئے ہیں اور چار افراد پر بجلی چوری کا مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور نادھندگان سے 15 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی ہے سیبکو اے سی دادو عبدالغفار ماکا نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت اور پولیس انتظامیہ ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہے ہے بارہا درخواستیں دیں مگر کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے مجھ پر آپریشن کے دوران متعدد بار شر پسندوں کی جانب سے حملے بھی ہوئے ہیں مگر ہم نے ان سے اپنی مدد آپ کے تحت ان سے نمٹا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ ہماری سیکورٹی کو یقینی بنانے اور پولیس انتظامیہ مکمل تعاون کرے انکے ہمراہ ایکسین عبدالحق دھانی ایس ڈی او سیبکو پڈعیدن شفقت علی ایل ایس طالب لاشاری ایل ایس شاہد آرائیں سیمت دیگر افسران بھی موجود تھے۔