میگھا کے میوزک البم اورسانجھا بینڈکی لانچنگ تقریب کل الحمرا لاہورمیں منعقد ہوگی

تقریب میں گلوکارعارف لوہار،طارق طافو،فرحانہ مقصود،وریندرسنگھ،میگھا و دیگر پرفارم کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 فروری 2019 15:00

میگھا کے میوزک البم اورسانجھا بینڈکی لانچنگ تقریب کل الحمرا لاہورمیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) اداکارہ وگلوکارہ میگھا کے میوزک البم اور سانجھا بینڈکی لانچنگ تقریب کل الحمرا آرٹس کونسل لاہورمیں منعقدہوگی،جس میں شامل ہونے کے لئے بھارتی گلوکاروریندرسنگھ اپنے دس رکنی ثقافتی طائفے کے ہمراہ خصوصی طورپر بھارت سے پاکستان آئیں گے،اس تقریب کا انعقادوزارت اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیراہتمام منعقدکیا جارہا ہے،جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ اس تقریب میں گلوکارعارف لوہار،طارق طافو،فرحانہ مقصود،وریندرسنگھ اور میگھا سمیت دیگر پرفارم کریں گے،اس میوزیکل تقریب میں بھارتی گلوکار وریندرسنگھ اپنے بینڈکے ساتھ خصوصی پرفارمنس دیں گے،تقریب میں شمولیت کے لئے شوبز،صحافتی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کودعوت نامے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :