وفاقی پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی

تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بحریہ ٹاون میں چھاپوں کے دوران 9خواتین اور 8مرد گرفتار کر لئے

پیر 11 فروری 2019 22:46

وفاقی پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی تیز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) وفاقی پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بحریہ ٹاون میں چھاپوں کے دوران 9خواتین اور 8مرد گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی رورل زون محمد عمر خان کی سربراہی میں اے ایس پی سہالہ محمد عیسی کی زیر نگرانی بحریہ ٹاون میں جسم فروشی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ لوہی بھیر نے بحریہ ٹاون فیز 4 اور 6 میں چھاپے مارے، ایک کارروائی کے دوران جسم فروش شبیر عرف موٹا سمیت 5 خواتین اور 7 مرد گرفتار کر لئے گئے جبکہ ایک اور کارروائی میں بحریا ٹاون فیز 6 سے جسم فروش ریحان سمیت 4 خواتین گرفتار کی گئی ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے شراب اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقاالدین سید نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں سمیت تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں

متعلقہ عنوان :