دونوں ہاتھوں سے بیک وقت دو پورٹریٹ بنانے والی فنکارہ
امین اکبر پیر 11 فروری 2019 23:41
رایاشناکنا 2010 میں پنسل کی مدد سے مشہور شخصیات کی حقیقت سے قریب تصاویر بنانے پر پہلی بار خبروں کی زینت بنیں۔ رایاشناکنا کی صلاحیتوں میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید نکھار آیاہے۔ ایک بار رایاشناکنا کو لگا کہ وہ بائیں ہاتھ سے زیادہ بہتر تصاویر بنا سکتی ہیں تو وہ بائیں ہاتھ سے تصاویر بنانے لگی۔ پھر انہیں لگا کہ وہ دائیں ہاتھ سے بہتر کام کر سکتی ہیں لیکن پھر انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو الگ الگ شخصیات کے پورٹریٹ بنا سکتی ہیں۔تصاویر بناتے ہوئے وہ اپنی ذہنی توجہ دو نوں تصاویر پر ہی مرکوز رکھتی ہیں۔
(جاری ہے)
25 سالہ رایاشناکنا 18 سال کی عمر میں کئی برانڈز کے لیے ماڈلنگ کر چکی ہیں۔ وہ کئی فلموں، سوپ اوپیراز اور ٹی وی سیریز میں بھی کام کر سکتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں نے رایاشناکنا کی صلاحیتوں پر اپنے شک کا اظہار بھی کیا ہے لیکن وہ ایک ہی وقت میں دو پورٹریٹ بنانے کی بہت سی ویڈیوز پوسٹ کر چکی ہیں۔ڈچ نیشنل ٹی وی بھی اُنکی فنکارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے اُن کا انٹرویو لے چکا ہے۔
رایاشناکنا کی ایک ہی وقت میں دو ہاتھوں سے دو پورٹریٹ بنانے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.