سانحہ مال روڈ کے شہدا نے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا‘ وزیر صحت

دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے‘ یاسمین راشد

بدھ 13 فروری 2019 14:48

سانحہ مال روڈ کے شہدا نے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے ملک و قوم کی خاطر اپنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پوری قوم ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین زیدی اور ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت مال روڈ بم دھماکے کے تمام شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے اس ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔

(جاری ہے)

سانحہ چیئرنگ کراس لاہورکے شہدا کی یاد میں اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوںنے کہا کہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کبھی حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وطن عزیز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورقیام امن کی خاطر عظیم قربانیاں پیش کیں۔ ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین زیدی اور ایس ایس پی زاہد محمود گوندل انتہائی فرض شناس، ایماندار ، باہمت اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی حیثیت رکھتے تھے۔ سانحہ مال روڈ کے شہداکا پاک خون اس ملک میں قیام امن کی بنیاد بنے گا۔شہدا ئے مال روڈ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اوران کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :