ویلنٹائن ڈے سے ایک دن پہلے منایا جانے والا صرف خواتین کا تہوار ” گیلنٹائن ڈے“ دنیا بھر میں مقبول ہونے لگا
امین اکبر بدھ 13 فروری 2019 23:41
دنیا بھر میں14 فروری کو منائے جانے والے ویلنٹائن ڈے کو محبت کے دن کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ویلنٹائن ڈے پر شادی شدہ و غیر شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کو پھول اور تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ بہن، بھائیوں، ماں، باپ، رشتے داروں ، دوستوں اور استادوں کو پھول دے کر بھی اس دن کی مبارکباد دیتے ہیں۔ حالیہ سالوں میں گیلنٹائن ڈے کے نام سے بھی ایک تہوار تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
گیلنٹائن ڈے اصل میں 2010ء کے ایک سٹ کام پارکس اینڈ ریکریشن سے متاثر ہو کر منایا جاتا ہے۔یہ تہوار خالصتاً ایک زنانہ تہوار ہے۔ اس دن خواتین اپنی سہیلیوں کے ساتھ مل کر ہلا گلا کرتی ہیں۔
پارکس اینڈ ریکریشن کے دوسرے سیزن کی 16ویں قسط میں ایک کردار لیزلی گیلنٹائن ڈے کے بارے میں بتاتی ہے۔
(جاری ہے)
وہ بتاتی ہے کہ وہ 13 فروری کو گیلنٹائن ڈے مناتی ہیں۔
اس دن وہ اور اُن کی خواتین سہلیاں اپنے شوہروں اور ساتھیوں کو چھوڑ کر جمع ہوتی ہیں اور خواتین دیگر خواتین کے ساتھ جشن مناتی ہیں۔اس قسط کے بعد چند سالوں میں ہی گیلنٹائن ڈے کی اصلاح کافی مقبول ہو گئی ہے۔ اگرچہ گیلنٹائن ڈے کا کسی کیلنڈر میں کوئی ذکر نہیں لیکن کاروباری کمپنیوں نے اس کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس دن کے لیے خصوصی پروموشن سکیم متعارف کرانی شروع کر دیں ہیں۔
برطانیہ میں اس دن کے موقع پر خواتین کے لیے ورزش کی خصوصی کلاسز، کھانوں اور سینماؤں میں خواتین کے حوالوں سےفلموں کے خصوصی شو دکھانے کا اہتمام کیا گیاہے۔مختلف سٹورز بھی اس دن کی مناسبت سے غبارے، بینر، بیج، جھنڈے اور سٹیکر فروخت کر رہے ہیں۔ گیلنٹائن ڈے کا تہوار بھارت میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.