بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے گھر سے بھاگنے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

15 سالہ لڑکی غلط ٹرین بک کروا بیٹھی جس کے بعد رکشہ ڈرائیور اور اس کے دوست نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 فروری 2019 12:34

بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے گھر سے بھاگنے والی لڑکی اجتماعی زیادتی ..
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری 2019ء) بھارت میں بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے گھر سے بھاگنے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 15 سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا گھر چھوڑا تاہم وہ دہلی جانے کی بجائے امرتسر پہنچ گئی۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ایک رکشہ ڈرائیور اور اس کے دوست نے اس کی غلط رہنمائی کی تھی جس کے بعد وہ اسے زبردستی ہوٹل میں لے گئے اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

زیادتی کرنے کے بعد ملزمان نے اسے لدھیانہ کی بس پر بٹھا دیا اور پولیس کو اس متعلق بتانے سے منع کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دی۔تاہم لڑکی کے اپنے شہر واپس پہنچے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور دو افراد کو حراست میں بھی لے لیا جو کہ امرتسر کے رہائشی ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی سے گھر سے بھاگنے سے پہلے 1500روپے چرائے تھے۔لیکن بدقسمتی سے وہ غلط ٹرین بک کروا بیٹھی تاہم اسے جانا دہلی تھا جہاں اس کا بوائے فرینڈ انتظار میں تھا۔

فیروزپور اترنے کے بعد لڑکی نے امرتسر کی ٹرین بک کروائی جہاں سے وہ اپنے بوائے فرینڈ کے پاس دہلی جانا چاہتی تھی۔لیکن ملزمان نے لڑکی کی معصومیت دیکھتے ہوئے اس کی غلط رہنمائی کی۔جب کہ دوسری طرف ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا،دو بھائیوں نے سگی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔حجرہ شاہ مقیم میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے۔

دو بھائیوں نے اپنی ہی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون آئینہ بی بی کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ ا سکے دونوں بھائی چار سال تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔خاتون نے تنگ آ کر واقعے کی تفصیلات سے علاقے کے کونسلر کو آگاہ کیا۔جس نے فوری طور پر پولیس بلوائی اور دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس نے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کا نام عابد بتایا جا رہا ہے جب کہ دوسرا بھائی گرفتار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق جلد ہی واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔