لیگی رہنما حافظ میاں نعمان نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

جمعرات 14 فروری 2019 17:20

لیگی رہنما حافظ میاں نعمان نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ہائیکورٹ میں چیلنج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ میاں نعمان نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔حافظ میاں نعمان کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی وزارت خزانہ، وزارت قانون اور وزارت مذہبی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ایک قانون پر عمل کرنے والا شہری ہے اور ہمیشہ ٹیکس ادا کرتا رہا ہے،کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے درخواست گزار کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، درخواست گزار کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6لاکھ 61 ہزار 9سو 74 روپے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کی مد میں جمع کرائے جائیں ۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد پر 5 فیصد انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کی وصولی غیر قانونی قرار دی جائے۔