وزیراعلی خیبرپختونخو ا سے صدر پشاورکلب کی ملاقات،صحافیوںکودرپیش مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 14 فروری 2019 21:11

وزیراعلی خیبرپختونخو ا سے صدر پشاورکلب کی ملاقات،صحافیوںکودرپیش مسائل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے پشاور پریس کلب پشاور کے صدر سید بخار شاہ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو ر میں ملاقات کی اور انہیں صحافی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے صحافتی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ انکی حکومت صحافتی برادری کی عزت کرتی ہے اور انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

صوبے میں صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صحافتی برادری کے مسائل اور تحفظات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :