ْجعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

دائر درخواست میں آصف علی زرداری کی ایف آئی اے، جے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا

جمعہ 15 فروری 2019 13:41

ْجعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جمعہ کو سابق صدر نے درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی ۔ دائر درخواست میں آصف علی زرداری نے ایف آئی اے، جے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست میںکہاگیاکہ جے آئی ٹی کو عدالت نے نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا۔ درخواست میں کہاگیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کررہا۔ درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی اے نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو طلب کیا۔

درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی اے نے ابوبکر زرداری سے مخصوص بینک اکاونٹس بارے پوچھ گچھ کی۔ درخواست میں کہاگیا کہ ایک طرف نیب دوسری طرف ایف آئی اے متوازی تحقیقات کررہا۔درخواست میں کہاگیاکہ ایک ہی معاملے پر دو اداروں کا تحقیقات کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہاگیا کہ ایف آئی اے کا تحقیقات جاری رکھنا عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔