کراچی ،فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کی2 کارکنان جاں بحق

کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت اور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے،خرم شیر زمان

جمعہ 15 فروری 2019 16:30

کراچی ،فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کی2 کارکنان جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) شہر قائد میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کی2 کارکنان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 2 کارکنان جاں بحق ہوگئے، سائٹ کے علاقے باوانی چالی میں موٹر سائیکل پر سوار3 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 27 سالہ عبدالرحمن جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب اورنگی ٹان میں شفقت نامی شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت اور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے، ڈی جی رینجرز سے گزارش ہے کہ واقعے کا نوٹس لیں۔ کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ویسٹ سے فائرنگ کے دونوں واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔