لاہور، شہر کی اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی

جمعہ 15 فروری 2019 20:57

لاہور، شہر کی اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ایل پی جی کی رسد میں بہتری آتے ہی شہر کی اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے مطابق مارکیٹ میں دستیاب ایل پی جی سرکاری نرخوں سے بھی 110 روپے سستی فروخت کی جا رہی ہے۔ تاہم ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم کی شدت میں کمی آنے کے باعث سوئی گیس کی فراہمی بہتر ہونے پر ایل پی جی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔