بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکا اضافہ

جمعہ 15 فروری 2019 22:08

بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1319ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں343روپے کا اضافہ ہوا اورفی تولہ سونے کی67750روپے سے بڑھ کر68150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58085روپے سے بڑھ کر58428روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.68روپے پرمستحکم رہی ۔