فیصل آباد، انسداد پولیوکی خصوصی مہم 18سے 22فروری تک شروع ہوگی

جمعہ 15 فروری 2019 23:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) حکومت کی ہدایات پر انسداد پولیوکی خصوصی مہم 18سے 22فروری تک شروع ہوگی جس کے دوران تحصیل سٹی اور صدر کے علاقوں میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس مہم کا افتتاح 16فروری کو صبح 10بجے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری اور ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگرکرینگے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد کے مطابق یہ خصوصی مہم صرف تحصیل اور صدر کے علاقوں میں شروع کی جارہی ہے تاکہ پولیو وائرس کے خدشات کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :