ہما علی کی اسٹیج ڈرامہ ’’آنکھ مچولی ‘‘میں شاندار پرفارمنس

ہفتہ 16 فروری 2019 12:50

ہما علی کی اسٹیج ڈرامہ ’’آنکھ مچولی ‘‘میں شاندار پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء)اداکارہ ہما علی نے الحمراء ہال میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’آنکھ مچولی ‘‘میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہما علی دنوں الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’آنگھ ‘‘مچولی میں پرفارم کررہی ہیں ۔ گزشتہ شب انہوں نے اپنی دلکش رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی جبکہ ان کے ہمراہ دیگر کاسٹ میں ستارہ بیگ ،حرا نور ،کنزہ خان،گلفام، سلیم البیلا ، طاہر انجم اور ہنی البیلا شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر خالد معین بٹ ہیں جبکہ ڈرامے کی تحریر ناہید خانم کی ہیں۔