بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کردکھایا جو کوہلی اور ڈیویلیئرز بھی نہ کرسکے
اوپنر تیز ترین3000رنز مکمل کرنےوالے پاکستانی اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں
ذیشان مہتاب ہفتہ 16 فروری 2019 14:51
(جاری ہے)
24سالہ بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے خلاف 59گیندوں پر6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے77رنز سکور کیے ،اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 3000رنز بھی مکمل کرلیے،وہ پاکستان کی جانب سے کم ترین ٹونٹی ٹونٹی اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے بلے باز بھی بن گئے ،بابر اعظم اب تک95ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں41.50کی اوسط سے3071رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 24نصف سنچریاں شامل ہیں ،کم ترین ٹونٹی ٹونٹی اننگز میں 3000رنز مکمل کرنے کا اعزاز آسٹریلیا کے شان مارش کے پاس ہے جنہوں نے 85اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے اپنی87ویں اننگز میں 3ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے ،آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 90اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ،آسٹریلیاکے مائیکل ہسی نے93ویں ٹونٹی ٹونٹی اننگز میں3000رنز مکمل کیے ،سابق آسٹریلیوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے 94اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا،آسٹریلیا کے مائیکل کلنگر،نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل ا ور ویسٹ انڈیزکے ایون لوئیس نے95،95اننگز کھیل کر 3000ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے،زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکاڈزا نے96اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.