پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں فروزن میٹ بنانے والی کمپنیوں کی چیکنگ

فروزن میٹ یونٹس کی چیکنگ کے دوران 2 کو سیل، 5 کو بھاری جرمانے عائد، 9 یونٹس کو اصلاحی نوٹس جاری

ہفتہ 16 فروری 2019 15:38

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں فروزن میٹ بنانے والی کمپنیوں کی چیکنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں فروزن میٹ بنانے والی کمپنیوں کی چیکنگ کی ،16 فروزن میٹ یونٹس کی چیکنگ کے دوران 2 کو سیل، 5 کو بھاری جرمانے عائد، 9 یونٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ لاہور میں الشہیر فروزن میٹ، شخوپورہ میں حمزہ پولٹری پراڈکٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا،زائد المعیاد گوشت کو فریز کرکے فروخت کرنے پر یونٹس کو سیل کیا گیا۔

ناقص سٹوریج ،ٹوٹے فریزر اور ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔انتظامات کی مزید بہتری کے لیے 9 یونٹس کو اصلاحی نوٹس ،5 کے لائسنس بھی اپلائی کروائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ قصابوں، سلاٹر ہاوسز کے ساتھ فروزن میٹ کو چیک کرنے کا مقصد گوشت کے معیار میں بہتری لانا ہے،پنجاب میں صرف حفظان صحت اصولوں کے مطابق کام کرنے والوں کی جگہ ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی قسم کی رعائت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :