بھارت کے اقدام پر پاکستان کا متعدد تجارتی آپشنز پر غور

پاکستان، برآمدات کے حوالے موجود منفی فہرست میں مزید اشیاء کا اندراج کرسکتا ہے جو بھارت سے درآمد نہیں کی جائیں گی، وزارت تجارت

ہفتہ 16 فروری 2019 16:30

بھارت کے اقدام پر پاکستان کا متعدد تجارتی آپشنز پر غور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ واپس لینے کے اقدام پر متعدد تجارتی آپشنز پر غور شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان، برآمدات کے حوالے موجود منفی فہرست میں مزید اشیاء کا اندراج کرسکتا ہے جو بھارت سے درآمد نہیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مارچ 2012 میں اسلام آباد کی جانب سے ایک ہزار 209 اشیاء کو منفی فہرست میں شامل کر کے باقی تمام اشیا کی بھارت کے ساتھ تجارت کی اجازت دے دی گئی تھی، اس سے قبل پاکستان، بھارت کے ساتھ صرف ایک ہزار 963 اشیاء کی تجارت کرتا تھا۔عہدیدار کے مطابق دو طرفہ بنیاد پر بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر اضافی محصول بھی عائد کیا جاسکتا ہے اور واہگہ کے راستے ہونے والی تجارت بھی کم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :