ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد مظہر نواز شیخ کی سرپرستی میں گرین سندھ پولیس کی خصوصی مہم جاری

ہفتہ 16 فروری 2019 16:33

ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد مظہر نواز شیخ کی سرپرستی میں گرین سندھ پولیس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) آئی جی سندھ کلیم امام کی گرین سندھ پولیس کی خصوصی مہم کے دوران جاری کردہ احکامات پر ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد مظہر نواز شیخ کی سرپرستی مین شہید بے نظیر آباد رینج میں( گرین سندھ پولیس) کی خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی مہم کے دوران شہید بے نظیر آباد رینج کو سرسبزوشاداب رینج بنانے کے لئے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ شہید بے نظیر آباد، ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز اور ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے ایس ایس پیز کی رہنمائی میں شہید بے نظیر آباد رینج پولیس کیجانب سے رینج کے ایس ایس پی آفیسز، پولیس لائنز اور تمام ڈسٹرکٹ کے پولیس اسٹیشن پر 11 ہزار پودے لگائے گئے ۔

جس کے بعد اس مہم کو مزید بڑھاتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد رینج جناب مظہر نواز شیخ کی قیادت میں ایس ایس پی ضلع شہید بے نظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو اور ایس ایس پی ضلع نوشہرو فیروز جناب طارق ولایت نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز سے ڈسٹرکٹ شہید بے نظیر آباد تک نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے کے 70 کلومیٹر ایریا میں 15 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد رینج جناب مظہر نواز شیخ کی قیادت میں ہم پورے نیشنل ہائی وے کے ساتھ ساتھ مہران ہائی وے کو بھی سرسبز و شاداب بنانے کے لیے پرعزم ہیں, اور شہید بے نظیرآباد رینج کو مکمل گرین رینج بنانے تک ہم یہ مشن جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :