مِٹھی: گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے ٹینکر الٹ گیا

ہفتہ 16 فروری 2019 18:06

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) مٹھی میں کراچی تھر پارکر ہائی وے پرتیز رفتار آئل ٹینکر ایک گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے الٹ گیا۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکر سے تیل کا رساو شروع ہو گیا، پولیس کے مطابق ٹینکر میں 40ہزار لیٹر موجود ہے جو کسی بھی سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے کسی بھی ناخوشگوار حادثے کے پیش نظر علاقہ سیل کر دیا ہے۔آئل ٹینکر الٹنے سے کراچی تھرپارکر ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگیاہے۔