قوال شہباز،فیاض وہمنواپیرسیدخواجہ زیدالحسین شاہ بخاری کے سالانہ عرس پر(آج) قوالی پیش کریں گے

اتوار 17 فروری 2019 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء)معروف قوال شہبازفیاض وہمنوا پیرسیدخواجہ زیدالحسین شاہ بخاری ؒکے عظیم الشان سالانہ عرس مبارک آستانہ عالیہ ،بخاریہ المشہورجٹھولاں والے پیرکچا شہزادہ روڈریلووالی مسجدکاہنہ نولاہورپر(آج)18فروری بروز پیرکوقوالی پیش کریں گے،عرس مبارک پر رسم چادرپوشی نمازعصرکے بعد کی جائیگی،عرس مبارک زیرسرپرستی پیرسیدمجاہدحسین شاہ منعقدہورہا ہے ،جس کی صدارت سیدعرفان بنیادشاہ کررہے ہیں،سالانہ عرس کا آغازتلاوت قرآن پاک سے سیدابرارحسین شاہ کریں گے،طارق محمودرضا (نوشہرہ ورکاں)نعت رسول مقبول پیش کریں گے،عرس مبارک میںخصوصی آمدالحاج صوفی محمدحسین چشتی صابری و معززین علاقہ سینئرصحافی،کالم نگارایم اے تبسم،غلام مصطفی بھٹی،ڈاکٹرمحمدآصف نازدیگر کثیرتعدادمیں شرکت کریں گے،عرس کے اختتام پر محفل سماء کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف قوال برادران شہباز۔

فیاض وہمنوا قوالی پیش کریں گے۔