فرانس، پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج ، پولیس کے ساتھ جھڑپیں ،15افراد گرفتار

مظاہرین کاپولیس پر پتھرائو ، جواب میں پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں برسا کر منتشر کیا

اتوار 17 فروری 2019 16:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) فرانس میں پیلی جیکٹ والوں نے حکومت کے خلاف چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جھڑپوں کے الزام میں پیرس سے 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس اور دیگر شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا، جواب میں پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں برسا کر منتشر کیا۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین کی تعداد میں پچھلے مظاہروں کی نسبت کمی دیکھی گئی، فرانس میں 17نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج شروع کیا گیا تھا۔