پلواما واقعہ میں بھارت کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا، مبینہ حملہ آور عادل ڈار کا تعلق کشمیری تنظیم حزب المجاہدین سے نکلا

اتوار 17 فروری 2019 19:00

پلواما واقعہ میں بھارت کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا، مبینہ حملہ آور ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پلواما واقعہ میں بھارت کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا، مبینہ حملہ آور عادل ڈار کا تعلق کشمیری تنظیم حزب المجاہدین سے نکلا۔کشمیر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عادل ڈار کو بھارتی فورسز نے ستمبر میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر ٹائمز کی دس ستمبر کی رپورٹ کے مطابق عادل ڈارکو بھارتی فوج نے گرفتار کیا اور اسے فوجی جیپ میں بٹھا کر ساتھ لے گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عادل احمد ڈار کا تعلق جیش محمد سے نہیں بلکہ مقامی جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے تھا۔خودکش حملہ آورکی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کا تعلق جیش محمد سے ہے اس کا نام کاربم دھماکے کے بعد سامنے آیا۔