ْحزب اللہ اپنے ہتھیاروں سے مخالفین کو’’ گائے‘‘ بنانے میں کامیاب ہوگئی: شہزادہ ترکی الفیصل

حزب اللہ کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کے پیش نظر لبنانی عوام سے روابط کی پالیسی درست ہے‘سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

پیر 18 فروری 2019 12:59

ْحزب اللہ اپنے ہتھیاروں سے مخالفین کو’’ گائے‘‘ بنانے میں کامیاب ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ اور شاہ فیصل مرکز برائے تحقیق اور اسلامی مطالعات کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی بالا دستی کے پیش نظر لبنان میں عوام کے ساتھ روابط ایک درست پالیسی ہے۔انھوں نے وضاحت کی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے تمام اہلِ تشیع کی نمایندہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہاکہ حزب اللہ اپنی سفاکیت اور لبنان میں شیعہ کمیونٹی کی منظم مسلح تنظیم ہونے کی وجہ سے اپنے مخالفین کو گائے بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔اس صورت حال میں لبنان کے ساتھ روابط برقرار رکھنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ حزب اللہ کی ڈی فیکٹو حکمرانی کی وجہ سے لبنان کے ساتھ معاملہ کاری یا اس کا بائیکاٹ ایک درست حکمتِ عملی ہوگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس سوال کے جواب میں مزید کہا کہ اگر لبنانی عوام کی سطح پر روابط استوار کیے جاتے ہیں تو اس سے لبنان کے باقی عرب دنیا کے ساتھ روابط مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔ میرے خیال میں لبنان میں شیعہ کمیونٹی کے ساتھ روابط استوار کرنے کا بھی یہ ایک اچھا موقع ہے کیونکہ حزب اللہ لبنان میں تمام اہلِ تشیع کی نمایندہ نہیں ہے۔شہزادہ ترکی الفیصل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لبنان میں ایسے گروپ اور لوگ موجود ہیں جو حزب اللہ کی بالادستی کی مخالفت کرتے ہیں۔حتیٰ کہ شیعہ کمیونٹی دو حصوں میں منقسم ہے۔ان میں ایک حصہ حزب اللہ کی پیروی کرتا اور اس کا حامی ہے، دوسرا اس کے مؤقف اور کردار کا مخالف ہے۔