یورپین یونین اعلیٰ سطحی وفدکا اینگرو فوڈز کے پارٹنر ڈیری فارم کا دورہ
یورپین یونین کے اعلیٰ سطحی وفد نے 13فروری کو بروز بدھ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں واقع المحمود ڈیری فارم کا دورہ کیا
پیر 18 فروری 2019 18:08
(جاری ہے)
یہ منصوبہ اینگرو فوڈز اور اینگرو فاؤنڈیشن کی جانب سے لئے گئے کئی اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملک میں گوالوں میں ہنرمندی کو فروغ دینااور اُن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اُن کے پاس فارمنگ کی جدید معلومات موجود ہو جس کے نتیجے میں ملک میں جانوروں کی افزائش میں اضافہ ہو اور دود ھ کی پیداوار بڑھے۔پاکستان میں ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لئے یورپین یونین نے دیہی علاقوں میں ڈیری سیکٹر کو ترقی دینے کے اینگرو فوڈز کے پروگرام کی حمایت کی ہے ۔اس دورے کا مقصدتربیت یافتہ گوالوں سے ملاقات کرنا ، پروگرام کی مجموعی صورت حال کو سمجھنا اوراینگرو فوڈز کی جانب سے متعارف کردہ اس منفرد پروگرام کے اغراض کو مقاصد کو تفصیل سے جاننا تھا۔اس منصوبے کے تحت اب تک 1,260گوالوں (مرد اور عورت)کو تربیت دے کر ڈیری فارم سُپروائزر اور ایکسٹینشن ورکرز بنایا جاچکا ہے۔اس تربیتی پروگرام میں ڈیری فارم سُپروائزر کے لئے نیشنل ووکیشنل سرٹیفیکیشن کورس استعمال کیا جارہا ہے۔
اینگرو فوڈز کے وفد میں شامل اراکین نے بھی یورپین یونین کے وفد کے ساتھ ساتھ فارم کا بغور جائزہ لیا۔ اینگرو کے وفد کی قیادت ملکو فون گُول کررہے تھے جنہوں نے اس موقع پر کہا ”مجھے یہاں اینگرو فوڈز کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے مثبت اثرات مرتب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ کسانوں کا کام بہت متاثر کن ہے اس کا بڑا ثبوت کسانوں کی وہ تعداد ہے جو تربیت حاصل کرچکے ہیں ۔ 1,260کسانوں میں 448خواتین ہیں ۔ تربیت یافتہ خواتین و مرد کسان ڈیری سیکٹر کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور ملکی جی ڈی پی میں خاطرخواہ حصہ ڈالیں گے۔
اینگرو فوڈز اور اینگرو فاؤنڈیشن ہمیشہ پاکستانی ڈیری فارمرز کی بہتری کے لئے سہولیات فراہم کریں گے اور اُنہیں بااختیار بناتے رہیں گے۔دورے کے دوران اینگرو فاؤنڈیشن کی سربراہی فواد سومرو اور Business Sustainability Associateفہد سعید نے کی۔اینگرو فوڈز کی ترجمانی خاور صدیقی نے کی جو اسسٹنٹ مینیجر کارپوریٹ کمیونیکیشزہیں اُن کے ساتھ رمضان بھوریو بھی تھے جو پروجیکٹ اور فیلڈ آپریشنزمینیجر ہیں۔
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.