جامعہ کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ایچ ڈی الائونس کی مد میں ملنے والی گرانٹ کی منظوری دے دی

پیر 18 فروری 2019 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) انتظامیہ جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی الائونس کے اضافی پندرہ ہزار روپے کے گرانٹ کی سمری کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے اورامید ہے کہ جلد ہی مذکورہ گرانٹ کا چیک موصول ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

گرانٹ کا چیک موصول ہوتے ہی تمام پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کے اکائونٹس میں پی ایچ ڈی الائونس کی مد میں ملنے والے اضافی پندرہ ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ایرئیر کے ساتھ فی الفور ان کے اکائونٹ میں منتقل کردیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے گرانٹ موصول ہوتے ہی تمام پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کے اکائونٹس میں پی ایچ ڈی الائونس کوایرئیر ساتھ منتقل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :