اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ڈریم لینڈ ہائوسنگ سوسائٹی میں سرکاری اراضی شامل کرنے ،جوبلی ٹائون میں کرکٹ سٹیڈیم کی غیر قانونی تعمیر پر دو ایف آئی آر درج

منگل 19 فروری 2019 13:28

اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارتی آمنہ عمران سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے اعلیٰ افسران کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں ۔ اینٹی کرپشن نے ڈریم لینڈ ہائوسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی شامل کرنے کے معاملہ پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈریم لینڈ ہائوسنگ سوسائٹی میں ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سی20 کنال سرکاری رقبہ پر سوسائٹی کے داخلی راستہ تک سڑک بنا دی گئی ۔اینٹی کرپشن نے دوسری ایف آئی آر جوبلی ٹائون میں کرکٹ سٹیڈیم کی غیر قانونی تعمیر کے معاملہ پر درج کی ہے ،جوبلی ٹائون میں 51کنال رقبہ پر ایل ڈی اے بورڈ سے منظوری کے بغیر سٹیڈیم تعمیر کیلئے اراضی الاٹ کردی گئی،ایل ڈی اے افسران نے پارک کیلئے مختص اراضی غیرقانونی طور پر کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے الاٹ کردی۔اینٹی کرپشن نے کرکٹ اسٹیڈیم کی غیرقانونی تعمیر پر ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے ظریف ستی کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا جبکہ جوبلی ٹائون میں کرکٹ اسٹیڈیم کی غیر قانونی تعمیر پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :