ہائیکورٹ کا سیکرٹری صحت پنجاب کے تقرر کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

منگل 19 فروری 2019 13:28

ہائیکورٹ کا سیکرٹری صحت پنجاب کے تقرر کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت پنجاب فاطمہ شیخ کے تقرر کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔جسٹس جواد حسن نے شیزار ذکاء ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب کے عہدے پر فاطمہ شیخ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے بر عکس گریڈ 18 کی افسر کو گریڈ 20 تعینات کیا گیا۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ فاطمہ شیخ کا تقرر سیاسی بنیادوں پر کیا گیا۔دوران سماعت ہائیکورٹ نے 18 گریڈ کے افسر کو گریڈ بیس میں تعینات پر حیرت کا اظہار کیا ۔ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اس معاملے کا قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔