ڈاکٹر طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ، اندرون، بیرون ملک کی تنظیمات نے کیک کاٹے، سیمینارز کا انعقا د

منگل 19 فروری 2019 21:06

ڈاکٹر طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ، اندرون، بیرون ملک کی تنظیمات نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 68 ویں سالگرہ پر اندرون بیرون ملک کی تنظیمات نے کیک کاٹے اور سیمینارز منعقد کر کے ان کی علمی تحقیقی خدمات کو پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی، منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی محفل نعت کا انعقاد ہوا،منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھی خصوصی تقریب منعقد کی جس سے خرم نواز گنڈا پور اور مرکزی صدر فرح ناز نے خطاب کیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام کارکنان اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے اپنے پیعام میں کہا کہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کو ہر گھر تک پہنچایا جائے یہ بھی خدمت قرآن ہے تاکہ ہر شخص اپنی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق قرآن سے نور اور راہنمائی حاصل کر سکے۔