امریکا عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا‘امریکی جنرل

امریکا کا اصل ہدف القاعدہ اور داعش ہیں‘ ان کیخلاف اتحادی ممالک کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی

بدھ 20 فروری 2019 13:07

امریکا عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا‘امریکی جنرل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے کہا ہے کہ امریکا یمن میں انتہا پسندوں کے خلاف جاری عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا-تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یمن میں امن و امان کی بحالی اور حوثیوں اور القاعدہ کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کی پر ممکن معاونت کرے گا، یمن میں آئینی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے خصوصی تعاون جاری رہے گا، امریکا کا اصل ہدف القاعدہ اور داعش ہیں اور ان کے خلاف اپنے اتحادی ممالک کو تمام وسائل اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے کہا کہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے شام میں داعش کی خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، اس لیے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے 2000 امریکی افواج کے انخلاکا اعلان کیا تھا-خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی یمن میں آئینی حکومت کے خلاف برسرپیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوں کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے لیے امریکا سعودی اتحاد کی مسلسل امداد کررہا ہی-