فرانس میں یہودیوں کا قبروں کی بے حرمتی پر احتجاج
رنگ سے قبروں پر نازی نشان اور تحضیک آمیزجملے لکھے گئے
میاں محمد ندیم بدھ 20 فروری 2019 13:47
(جاری ہے)
علاقے کے سرکردہ سیکورٹی آفیشل جین لک مارکس نے سخت ترین الفاظ میں قبروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے نشانہ بنائے جانے والی یہودی برادری سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا. فرانس کے مرکزی یہودی ادارے اسرائیلی سینٹرل کونسستوری آف فرانس کے علاقائی سربراہ مورس داہن نے کہا کہ یہ چیزیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں اور ایک کے بعد ایک حادثات رونما ہو رہے ہیں‘فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون بے حرمتی کا نشانہ بننے والی قبروں کا جائزہ لینے کے بعد پیرس ہولوکاسٹ میموریل کا بھی دورہ کریں گے.
قبروں کی بے حرمتی کے خلاف دارالحکومت پیرس سمیت دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی اس پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا. میکرون نے قبرستان کا دورہ کرنے کے بعد یہودی راہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا وعدہ کیا. انہوں نے کہا کہ ہم کے خلاف عملدرآمد کریں گے، قانون پاس کریں گے اور سزا دیں گے، جن لوگوں نے یہ کام کیا وہ ریاست کے لیے قطعاً کوئی اہمیت نہیں رکھتے. اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی قبروں بے حرمتی پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا جہاں اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر نے فرانسیسی یہودیوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے گھر اسرائیل آ جائیں. یہ پہلا موقع نہیں کہ فرانس میں یہودی قبروں کی بے حرمتی کی گئی ہو بلکہ دسمبر میں مذکورہ مقام سے آدھے گھنٹے کی مسافت پر واقع ہرلیشیم میں 40 قبروں کی بے حرمتی گئی تھی. دو سال تک اس طرح کے واقعات میں کمی آئی تھی البتہ 2018 میں یہودی مخالف واقعات میں 70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘اس سلسلے میں تناﺅ اس وقت بڑھ گیا تھا جب گزشتہ ہفتے ایک معروف یہودی مصنف پر پیرس میں یلو ویسٹ کے مظاہرین نے دھاوا بول دیا تھا.مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.