ہفتہ وارچھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، وزیر اطلاعات چوہدری فواد

ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، بیان

جمعرات 21 فروری 2019 14:02

ہفتہ وارچھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، وزیر اطلاعات چوہدری فواد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ وارچھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔