ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کوٹ زیادتی کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ درج کروانے والی لڑکی شبہانہ اپنے الزام سے مکر گئی

جمعرات 21 فروری 2019 14:02

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کوٹ زیادتی کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ درج کروانے والی لڑکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد زیادتی کیس میں زیادتی کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ درج کروانے والی لڑکی شبہانہ اپنے الزام سے مکر گئی۔ جمعرات کو کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایاگیا کہ زیادتی کے الزام کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیکر ملزمان سے صلح کرلی۔ بعد ازاں عدالت نے زیادتی کیس میں گرفتار تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔صلح نامہ عدالت میں پیش ہونے پر ملزمان بری ہوئے۔ یاد رہے کہ شہبانہ بی بی نے 13 مئی دو ہزار اٹھارہ کو تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کروایا تھا

متعلقہ عنوان :