برطانوی سیکرٹری آف سیٹ برائے بین الاقوامی ترقی پینی مور ڈانٹ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا قومی ادارہ صحت کادورہ ، صحت کے شعبے پر گفتگو

متعدی امراض کی روک تھام کے حوالے سے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ سے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیر صحت

جمعرات 21 فروری 2019 14:02

برطانوی سیکرٹری آف سیٹ برائے بین الاقوامی ترقی پینی مور ڈانٹ کی قیادت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) برطانیہ کی سیکرٹری آف سیٹ برائے بین الاقوامی ترقی پینی مور ڈانٹ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے قومی ادارہ صحت کادورہ کیا ۔اس موقع پر پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹامس ڈرو ، پاکستان میں برطانیہ کے ترقیاتی ادارے ڈی ایف ای ڈی کے سربراہ جوانا ریڈ بھی موجودتھے ۔پبلک ہیلتھ کے پراجیکٹ ہیڈ این ولسن بھی وفد کے ہمراہ تھیں ۔

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں برطانیہ سے جاری تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے سے دیکھتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ برطانیہ کی سیکرٹری آف سیٹ براے بین الاقوامی ترقی کا دورہ انتہائی اہم ہے۔ وزیر صحت عامر محمود نے کہا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت عامر کیانی نے کہاکہ صحت کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے گے ہیں ۔

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے حوالے سے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ سے مل کر کام کر رہے ہیں ۔وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ وبائی امراض کی مسلسل نگرانی انتہائی اہم ہے ۔عامر کیانی نے کہا کہ برطانیہ کے صحت کے ماہرین سے تعاون جاری رہے گا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر این ای ایچ برگیڈیر عامر اکرام نے کہا کہ قومی ادارہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔

عامر اکرام نے کہاکہ لیبارٹری کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔عامر اکرام نے کہا کہ ویکسین کی تیاری جو تعطل کا شکار تھی اس کو بحال کیا گیا ۔عامر اکرام نے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لئے قومی ادارہ صحت اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔عامر اکرام نے کہا کہ برطانیہ کے متعلقہ اداروں کے ساتھ جاری ھے اور اسے آگے بڑھا نے کے لیے مربوط اقدامات کے جا رہے ہیں ۔عامر اکرام نے کہا کہ وبائی امراض کی نگرانی کے حوالے صحت کے شعبے میں تحقیق کے حوالے سے مطلوبہ اہداف کے حصول کے حوالے سے پر عزم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :