ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر کارروائی کیلئے درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی معاونت کیلئے طلب

ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے سے شکایات کنندہ کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں‘درخواست گزار کا موقف

جمعرات 21 فروری 2019 15:21

ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر کارروائی کیلئے درخواست پر ڈپٹی اٹارنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التواء شکایات پر کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے لائیرز فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات طویل عرصے سے زیر التواء ہیں ، ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے سے شکایات کنندہ کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں،ججز کے خلاف شکایتوں کا ازالہ نہ ہونے سے ججز کے قانون سے بالاتر ہونے کا تعصب پیدا ہو رہا ہے۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زہر التوا شکایات پر کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔