میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل ،جے آئی ٹی نے تعاون نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ کو ایک اور خط لکھ دیا

جے آئی ٹی کو آبپاشی، صحت، تعلیم، زراعت، ورکس سروسز، پلاننگ ڈیولپمنٹ، خزانہ کی جانب سے معلومات نہیں دی گئیں

جمعرات 21 فروری 2019 16:47

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل ،جے آئی ٹی نے تعاون نہ کرنے پر چیف سیکریٹری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں جے آئی ٹی نے تعاون نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ کو ایک اور خط لکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کو آبپاشی، صحت، تعلیم، زراعت، ورکس سروسز، پلاننگ ڈیولپمنٹ، خزانہ کی جانب سے معلومات نہیں دی گئیں، چیف سیکریٹری سندھ ان معلومات کی فراہمی ممکن بنائیں۔جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ متعدد خطوط اور یاد دہانیوں کے باوجود سندھ کے 7 محکموں نے جے آئی ٹی کو مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ستمبر 2018 کو جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی۔