جمہوریت کی کامیابی اور مضبوطی کیلئے سینیٹ آف پاکستان، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوںنے نمائیاں کردار ادا کیا ہے ‘دوست محمد مزاری

اٹھارویں ترمیم کے بعدوفاقی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں پہلے سے زیادہ مضبوط، فعال اوربااختیار ہو چکے ہیں‘ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

جمعرات 21 فروری 2019 17:34

جمہوریت کی کامیابی اور مضبوطی کیلئے سینیٹ آف پاکستان، قومی اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں پاکستان میں جمہوریت کی کامیابی اور مضبوطی کے لیے سینیٹ آف پاکستان، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوںنے نمائیاں کردار ادا کیا ہے اور اٹھارویں ترمیم کے بعدوفاقی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں پہلے سے زیادہ مضبوط، فعال اوربااختیار ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ آف پاکستان، - قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آئے معزز پارلیمینٹرین کے 70رکنی وفدسے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کے دوران کیا۔ پنجاب اسمبلی میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور پارلیمانی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پارلیمانی تبادلہ کا انتظام کمیٹی روم اے میں کیا گیا جس میںگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں نے اٹھارویں ترمیم کے بعدوفاق کی طرف سے دیے گئے اختیارات کو مثبت طور پر استعمال کیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں بہت سی اچھی مثالیں قائم کر رہی ہیں جن سے دوسرے ادارے بھی سیکھ رہے ہیں اور اسی طرح ہائوس بزنس اور کمیٹی سسٹم کے نظام کو بھی جمہوری نظام کے معیار کے مطابق مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی اس میٹنگ کا مقصدسینٹ آف پاکستان ، نیشنل اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر کے زیادہ موثر قانون سازی کرنا ہے۔

آج کا پلیٹ فارم چاروں صوبوں کے اراکین اسمبلی کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر ے گا۔ اس سے نہ صرف ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میںمدد ملے گی بلکہ صوبوں کے درمیان مسائل کو سمجھنے اور ان کے مناسب حل تلاش کرنے میںبھی مدد ملے گئی۔