سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

جمعرات 21 فروری 2019 18:07

سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ سلمان بٹ نے یو اے ای لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان بٹ نے ٹیم کا حصہ بننے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے، یو اے ای روانگی سے قبل بھی سلمان بٹ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھر پور ٹریننگ کی تھی۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ کو محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا تھا، لاہور قلندر پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا اگلا میچ 22 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کی وجہ سے سلمان بٹ پر گزشتہ 8 سال سے قومی ٹیم کے دروازے بند ہیں تاہم اب وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔