ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا

کروڑوں روپے خفیہ طریقے سے پاکستان بھجوانے کا الزام عائد کردیا

جمعرات 21 فروری 2019 19:43

ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا، کروڑوں روپے خفیہ طریقے سے پاکستان بھجوانے کا الزام عائدسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور ٹینکر حادثے کے متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ شاہ رخ خان سے محبت کا دعویٰ کرنے والے بھارتیوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کنگ خان کے خلاف محاذ کھول لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا پلوامہ حملے کے بعد جب امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت متعدد بالی ووڈ فنکار حملے میں مرنے والے جوانوں کی مدد کررہے ہیں اسی وقت شاہ رخ خان بھارتی پیسے پاکستان بھجوارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ہمدردی کے بول تک نہیں بولے، شاہ رخ خان جان بوجھ کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے لکھا ہم ہندو اگر شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھنا بند کردیں تو یہ 45 کروڑ کیا 45 روپے بھی پاکستان بھجوانے کے لائق نہیں رہے گا۔بھارتی پاکستان سے نفرت میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ شاہ رخ خان کی جانب سے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے جانے کی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو 2017 کی ہے اور اسے کروپ کرکے اب وائرل کیاگیاہے۔