ریگل آٹو موبل انڈسٹریز لیمیٹڈ نے اپنی کم قیمت نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کردیا

جمعرات 21 فروری 2019 20:17

ریگل آٹو موبل انڈسٹریز لیمیٹڈ نے اپنی کم قیمت نئی گاڑی پاکستان میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ریگل آٹو موبل انڈسٹریز لیمیٹڈ نے اپنی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک ویلز پر فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق پرنس کی جانب سے جلد ہی 800 سی سی گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جارہی ہے جس کی ہارس پاور 40 ہے ، یہ گاڑی ممکنہ طور پر اسی سال کے اوئل میں ہی لانچ کر دی جائے گی ۔ کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی قیمت تقریبا سات سے ساڑھے سات لاکھ روپے کے درمیان ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :