ڈویژن سطح پر تمام بازاروں سے تجاوزات ہٹائی
جائیں،عبدالغفوربیگ حالیہ بارشوں کے نقصانات کا جائزہ لیا جائے تاکہ صوبائی حکومت بروقت ازالہ کیلئے کوششوں کو بروئے کار لاسکے،کمشنرمردان
جمعرات 21 فروری 2019 21:49
(جاری ہے)
واضح رہے کہ کمشنر مردان ڈویژن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر آج ضلع مردان میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے بارے میں مختلف علاقوں اور مردان شہر میں مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے بینک روڈ ، پارہوتی اور مال روڈ کے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کو ہٹانے کا فوری طور پربندوبست کریں تاکہ عوام کو بازاروں میں آمد و رفت میں مشکلات نہ ہوں ۔علاوہ ازیں انہوں نے کئی قصائیوں کی دکانوں ، ہوٹلوں اورسبزی منڈی کا معائنہ بھی کیا اور وہاں ناقص صفائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سختی سے ہدایت کی کہ تین دن کے اندر اندر مردان شہر کے بازاروں سے تجاوزات ہٹائی جائیں تاکہ شہر بھر میں ٹریفک آسانی سے رواں دواں ہوسکے اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو افسر شاہی سمجھنے کی بجائے عوام کے خادم سمجھیں ، اور گراں فروشی کے رجحان کو کچلنے کیلئے مارکیٹوں اور بازاروں کے باقاعدگی کیساتھ دورے کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔ کمشنر مردان نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات پر من وعن عمل کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو مزید موثر اور بہتر بنائیںتاکہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.