وزیر خارجہ سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کیلئے امریکی سفیر سموئیل ڈی برائون بیک کی ملاقات،مختلف امورپر تبادلہ خیال

بین المذاہب رواداری کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں بات چیت امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی بقائے باہمی لچک اور ہم آہنگی پر مبنی پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف

جمعہ 22 فروری 2019 13:23

وزیر خارجہ سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کیلئے امریکی سفیر سموئیل ڈی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بقائے باہمی لچک اور ہم آہنگی پر مبنی پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کیلئے امریکی سفیر سموئیل ڈی برائون بیک نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفاد کے متعدد معاملات خصوصاً مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن عامہ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام محبت، امن اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بین المذاہب رواداری کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قوموں اور انکے عوام کے درمیان بقائے باہمی ، رواداری اور امن کے فروغ میں تنظیموں اور اداروں کے درمیان بین الاقوامی کوششوں اور تعاون کو فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی سفیر براؤن بیک نے بقائے باہمی ، لچک اور ہم آہنگی پر مبنی پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :