وفاقی وزیر علی زیدی سے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی ملاقات ،

توانائی کے شعبے میں منصوبوں پر تفصیلی بات پاکستان وسطی ایشیاء کی ریاستوں کیلئے سمندر کا مختصر ترین راستہ ہے، خطے کی خوشحالی باہمی ریاستی تعاون سے ممکن ہے ، علی زیدی

جمعہ 22 فروری 2019 14:35

وفاقی وزیر علی زیدی سے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیاء کی ریاستوں کیلئے سمندر کا مختصر ترین راستہ ہے، خطے کی خوشحالی باہمی ریاستی تعاون سے ممکن ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ملاقات کی جس میں ایل این جی اور بزنس ڈویلپمنٹ سوکار آذربائیجان کے سربراہ طراب موسیف اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ پاکستان وسطی ایشیاء کی ریاستوں کیلئے سمندر کا مختصر ترین راستہ ہے۔علی زیدی نے کہاکہ خطے کی خوشحالی باہمی ریاستی تعاون سے ممکن ہے۔علی زیدی نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مددگار ثابت ہونگیں۔

متعلقہ عنوان :