صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت وزراتی کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن کا دوسرا اجلاس
نان ٹیکس وصولیوں کے حجم اور طریقہ کار کا جائزہ، تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ‘ہاشم جواں بخت سعودی ولی عہد کی جانب سے 20ارب کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی خوش آئند ہے، صوبائی سطح پر مواقع میں بھی اضافہ ہو گا‘ وزیر خزانہ
جمعہ 22 فروری 2019 20:12
(جاری ہے)
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کے وسائل میں اضافے کے لیے اپنی پوری توجہ سرکاری اثاثہ جات ،سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیشتر دارومدار نجی شعبہ پر ہے جبکہ سرکاری شعبہ کا وظیفہ سہولت کار کا ہے ۔ صوبائی وزیر نے بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ نان ٹیکس کی مد میں وصول کی جانے والی فیسوں کی طویل فہرست کا بنظر غائز جائزہ لے اور فیسوں کے حجم میں کمی اور ایک جگہ وصولی کو یقینی بنائے ۔ وصولیوں کے لیے مختلف ذرائع سے نمائندوںکی آمدورفت کو ختم کر کے ایک مربوط نظام وضع کیا جائے۔اس ضمن میں تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ محکمے پروگریسو سسٹم کے تحت ٹیکسوصول کریں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ سعودی سرمایہ کاری سے صوبائی وسائل میں اضافے کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ اجلاس میں سٹیمپ ڈیوٹی اور زرعی شعبہ سے وصولیوں پر بھی بحث کی گئی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مقامی پیداوار میں اضافے کے لیے فصلوںکو موزوں مقدار میں فراہمی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اگریکلچر سیکٹر سے ہونے والی وصولیوں کو زرعی شعبہ بالخصوص آبپاشی کے مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جائے ۔ نہری نظام کی بہتری زرعی شعبہ کی اہم ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.