بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے، وزیراطلاعات

پنجاب حکومت میڈیاکے نمائندوں کومدرسے میں لے کرجائے گی، میڈیا نمائندگان خود حقائق کا مشاہدہ کر سکیں گے ، چوہدر ی فواد

ہفتہ 23 فروری 2019 13:42

بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکافیصلہ ہوا۔چوہدری فواد نے کہا کہ بہاولپورمیں ایک مدرسے کاانتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہاکہ بھارت مذکورہ مدرسے سے متعلق بے بنیادپروپیگنڈہ کررہاتھا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ بھارت کامدرسے کوجیش محمدکاہیڈکوارٹرقراردیناحقائق کے منافی ہے۔چوہدری فواد نے کہ اکہ پنجاب حکومت میڈیاکے نمائندوں کومدرسے میں لے کرجائے گی۔وزیراطلاعات نے کہا کہ میڈیانمائندگان خودحقائق کامشاہدہ کرسکیں گے۔وزیراطلاعات چوہدری فواد نے کہا کہ مدرسے میں700کے قریب طالبعلم زیرتعلیم ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدجاری ہے۔چوہدری فواد نے کہا کہ مدرسے کاکشمیرمیں ہونے والی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔